سوات(مارننگ پوسٹ) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ سوشیالوجی کے لکچرار عمران نے یونیورسٹی آف پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ پختون معاشرے ڈھانچے پر جدیدیت کے آثرات کے عنوان پر شعبہ سوشیالوجی یونیورسٹی آف پشاور میں گزشتہ روز آنلائن ڈیفنس میں منعقد ہوا۔ یہ تحقیق معروف سوشیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد کے زیرنگرانی مکمل ہوا۔ پشاور یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر محمد جہانزیب اور دوسرے فیکلٹی ممبران بھی ان لائن شریک تھے۔ ڈاکٹر عمران نے متعدد ریسرچ پیپرز بھی شائع کئے ہیں۔ ڈاکٹر عمران نے اپنے سپروائزر، اساتذہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ڈگری کو اپنے والدین کے نام منسوب کیاہے۔