ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے میں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و کبل اکبرشنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کے ٹیم نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز ولد دوا خان ساکن ہزارہ گل جبہ کبل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1095گرام چرس، اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے برخلاف ملزم 9CCNSA، 3/4PHOتھانہ کبل میں مقدمہ درج کیا علاقہ کے عوام نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے