سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں دوسرے روز بھی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، ملم جبہ، کالام، گبین جبہ، مدین، بحرین اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، برف باری او بارشوں سے موسم مزید سر ہوگیاہے۔ سیاحوں نے برف باری والے علاقوں کار خ کرلیا، ملم جبہ اور کالام میں سیاحوں نے برف باری سے خوب لطف اٹھایا، اس کے ساتھ ضلع مختف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات کی اطلاع بھی ہے جس میں مالم جبہ گاؤں بالاکوٹ ملاپٹے میں جاری بارش اور برفباری کیوجہ سے گھر گر زمین بوس ہوگیا۔واقع میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کچہ مکان زمین بوس ہونے کی وجہ سے متاثر ہ فیملی کھلی اسمان کے نیچے رہنے پر مجبور،متاثرہ خاندان کے سازوں سامان بکھرا ہوا پڑا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف دینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کو ہدایت جاری کر دی، متاثرہ خاندان کے فوری طور پر رہائش کا انتظام کریں، گھر میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئیں، ضلع انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ تمام اہلاکاروں کو الرٹ کرلیاگیاہے اور متاثرین کے امداد کے لئے احکامات جاری کردی گئی ہے۔
سوات میں دوسرے روز بھی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
