(مارننگ پوسٹ) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہلِ خانہ کے ساتھ سہ روزہ تفریحی دورے پر جمعہ کو سوات پہنچ گئے۔ اعلیٰ سرکاری حکام نے سیدو شریف کے ہوٹل میں اُن کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے بعد میں اہلِ خانہ کے ساتھ مرغزار کا دورہ کیا اور وہاں ”وائٹ پیلس“ میں کچھ دیر قیام کیا۔ وہ آج رات سیدو شریف میں گزاریں گے۔ آج ہفتہ کو مہو ڈنڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ آج رات وہ کالام میں قیام کریں گے اور کل اتوار کو واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ تفریحی دورے پر سوات پہنچ گئے
