سوات (مارننگ پوسٹ) الفجر فاؤنڈیشن کے زیراھتمام تھیلیسیمیا فائٹرز کے لئے 8 مئی یوم تھسیلیمیا دن کے مناسبت سے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق سوات پبلک سکول اینڈ کالج بوائز اور گرلز کیمپس میں الفجر فاونڈیشن کے تھسیلسیمیا کے بچوں کے لئے صبح سکول اسمبلی میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔جہاں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے اپنے خیلالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زرو دیا کہ تھیلیسیمیا دراصل خون کا مرض ہے جس میں معیاری خون کم مقدار میں بنتا ہے، یہ سرخ خلیوں میں موجود ہیموگلوبن کا پیدائشی نقص ہے۔ ماں اور باپ دونوں میں تھیلیسمیا مائنر ہو تو نئے پیدا ہونے والے بچوں کو تھیلیسیمیا میجر لاحق ہو سکتا ہے، کزن میرج سے تھیلیسیمیا کی بیماری کے ذیادہ امکانات ہوتے ہیں، ایسی شادیوں سے پہلے تھیلیسمیا ٹیسٹ ایچ بی الیکٹرو فروسس لازم کروائیں۔
آخر میں الفجر فاونڈیشن کے بچوں میں سوات پبلک سکول کے طلبا و طالبات کے جانب سے مختلف گفٹس بھی تقسیم کئے گئے۔