سوات: وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل احمرشہزاد لغاری نے سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج، ائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کے قیام کی یقین دہانی کرادی۔ سیدو شریف ائیر پورٹ کی جلد بحالی کے لئے بھی گرین سگنل دے دیا گیا۔ اس حوالے سے گذشتہ روز پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسو سی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری کو تجاویز دیں کہ ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج اورائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹرقائم کیا جائے اور سیدو شریف ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا جائے۔