ویب ڈیسک :نیشنل ٹی T20 کپ خیبر پختونخوا نے میدان مار لیا،فائنل میں کے پی کے نے سدرن پنجاب کو 10 رنز سے ہرا کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اپنے نام کیا، تجربہ کارشعیب ملک اور فخر زمان کی جارہانہ بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، پہلے کھیلتے ہوئے کے پی کے نے سدرن پنجاب 207 رنز کا ہدف دیا، سدرن پنجاب مقررہ اورز میں 198 رنزبنا سکی، شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، کے پی کے کے بلے باز اور باولز بھی بازی لے گئے، کے پی کے شاہین شاہ آفریدی 20 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باولز، کے پی کے کے فخر زمان 420 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہتریں بلے باز قرار پائے، ٹائٹل جیتنے پر کے پی کے کو 50 لاکھ کا انعام دیا گیا۔
نیشنل ٹی T20 کپ خیبر پختونخوا نے جیت لیا
