سوات : مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں اوارہ پاگل کتوں کی بھر مار، درجنوں افراد پاگل کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی،سرکاری ہسپتالوں میں میں کتے کاٹنے کے ویکسین کی عدم موجودگی سے متاثرہ مریضوں کا سخت مشکلات کا سامنا،مینگورہ ٹی ایم اے اور واسا کمپنی فوری طور پر پاگل کتوں کا خاتمہ کریں ،ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود نے ایک متاثرہ مریض سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ سیدو شریف اور مینگورہ میں اوارہ کتوں سے بچوں سمیت مرد اور خواتین کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے جس کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے