مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ مکان باغ میں مذبح خانہ اہل علاقہ کے لئے دردِ سر بن گیا۔ مذبح خانہ آبادی کے درمیان ہے جس کی وجہ سے پورے محلے میں بدبو پھیل رہی ہے۔ اور لوگوں میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں اہلِ علاقہ کے مطابق عوام کے احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے تختہ بند کے مقام پر کروڑوں روپے سے جدید سہولیات سے آراستہ مذبح خانہ تیار کرلیا ہے، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو منتقل نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے مذبح خانہ کو نئے عمارت میں منتقل کرنے کی اپیل کی۔ جدید سہولیات سے آراستہ نئی مذبح خانہ کی عمارت خراب بھی ہونے لگی ہے۔