سوات(مارننگ پوسٹ) میڈیا علاقے کے ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، شانگلہ کے عوام کا سب سے بڑا مسلہ غربت ہے مقامی وسائیل کو بروئے کار لاکر شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے، نیازاحمدخان، فضل خالق کا شانگلہ پریس کلب میں تربیتی ورکشاپ کے دوران گفتگو، تفصیلات کے مطابق مقامی غیر حکومتی ادارے لاسونہ اور یورپی یونین کی مدد سے شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں کے دو روزہ تربیتی ورکشا پ کے اختتام پر سینئر صحافی نیازاحمدخان نے کہاکہ شانگلہ میں مقامی صحافی علاقے کے حقیقی مسائل اور وسائیل پر معیاری رپوٹنگ سے تبدیلی لاسکتے ہیں، انہوں نے کہاک دو روزہ ٹریننگ میں مقامی صحافیوں نے شانگلہ میں تمام مسائیل کی اصل وجہ غربت اور بے روزگاری کی نشاندہی کردی ہے، مقامی حکومتوں کی بہتر کارگردی اور مقامی وسائیل کے بارے میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی فضل خالق نے کہاکہ معیاری اور تحقیقی رپوٹنگ سے شانگلہ کے عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکتاہے، ذمہ دارانہ صحافت سے شانگلہ کے لئے بنانے والے تمام منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شرکت سے علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے آخری دن شانگلہ پریس کلب کے چیئرمین ناصر محمود نے کہاکہ اس طرح کے وکشاپ سے پریس کلب کے صحافی برادری کی کارکرگی مزید بہتر ہوتی ہے۔ پریس کلب کے صحافیوں کو تربیت سے بہت زیادہ فائدہ ہواہے، پریس کلب کے صدر خالدخان نے کہاکہ شانگلہ کے صحافیوں کے لئے مزید تربیتی ورکشاپ کی ضروت ہے تاکہ عوام کے مسائل تمام میڈیم پر اجاگر کئے جاسکیں، دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں پریس کلب کے پندرہ صحافیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ضلع شانگلہ میں تعلیم، صحت، روزگار، صاف پانی کی حصول، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، انسانی حقوق کی پامالی، بہتر طرزحکومت، جمہوریت، کھیلوں کے مسائل اور دیگر موضوعات کی نشاندہی کی اور یہ عہد کرلیاکہ ضلع شانگلہ کے مسائل پر تسلسل کے ساتھ رپورٹنگ کی جائیگی۔
شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں کا دو روزہ تربیتی ورکشا پ اختتام پزیر
