سوات   (مارننگ پوسٹ)   سوات میں نجی بس کمپنی نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھولتے ہوئے سوات سے چین تک بس سروس کا آغاز کردیا۔ ایم این اے سلیم الرحمان، کمشنر ملاکنڈ اور چیئرمین ڈیڈک نے سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بس انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ مینگورہ تا چین ہفتہ وار سروس کے دوران میں بس ہفتہ کو علی الصباح اسلام آباد موٹروے کے راستے حویلیاں تا ناران کاغان پہنچے گی، جہاں مسافروں کو معیاری ناشتہ کرانے پر آدھا گھنٹا لگے گا۔ اس کے بعد بس گلگت روانہ ہو گی۔ پھر رات 9 بجے سست بارڈر پہنچے گی جہاں معیاری ہوٹل میں ڈنر اور صبح ناشتہ کے بعد امیگریشن مراحل کے ساتھ یہ سفر پیر کی شام کو چینی صوبہ کاشغر کے شہر تاشکرگن پہنچنے پر اختتام پذیر ہوگا