سوات(مارننگ پوسٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کے تاریخ میں پہلے دفعہ ضلع سوات میں پہلا سوات یوتھ انٹر اکیڈمی فٹبال پریمیئر لیگ 2020 ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں تمام فرنچائز کے مالکان اور ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کے چیئرمین،آرگنائزر اور انٹر نیشنل کھلاڑی محمد آیاز خان اوردوھا پراپرٹی اینڈ بلڈرز اسلام آبادکے ایم ایس محمد عبدالمالک نے پہلا سوات یوتھ فٹبال پریمیئر لیگ 2020 کے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ میں پہلا سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں اکیڈمی کے کوچز،کپتانوں اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ،تقریب میں قراندازی کے زریعے کیٹگری اے،بی اور سی سے 12 کھلاڑی اور2 گیسٹ کھلاڑی منتخب کے گئے اور ٹیموں کی سلیکشن کی گئی،سلکٹیڈ ٹیموں میں سوات بلیوٹیم ،سوات یلو ،سوات وائٹ اور سوات اورنج چار ٹیمیں شامل کرلی گئی،تقریب کے مہمانی خصوصی ، دوھا پراپرٹی اینڈبیلڈرز اسلام آباد محمد عبدالمالک سابق کھلاڑٰ ی محمد آمین ،رحمت علی قاری صیب،محمد نبی اور سیاب خان تھے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوات یوتھ اکیڈمی کے چیئر مین اور انٹر نیشنل کھلاڑی محمد آیاز خان نے بتا یا کے یہ پریمیئر لیگ سوات بلکہ پورے صوبے میں پہلی دفعہ کھیلا جارہا ہےایک ماہ میں اکیڈمی میں 70 کھلاڑیوں نے داخلہ لیا ،صوبے کے دوسرے ضلعوں میں ایسا پریمیئر لیگ منعقد نہیں کیا گیا یہ پریمیئر لیگ سوات میں پہلہ دفعہ کھیلا جارہا ہے جس میں سوات سے تمام ٹیمیں اس پریمیئر لیگ میں حصہ لینگے۔تقریب کے آخر میں پریمیئر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، یہ دلچسپ ٹورنامنٹ دوھا پراپرٹی اینڈبلڈرز اسلام آباد کے تعاون سے کھیلا جائیگا