سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ حیات آباد میں دسویں جماعت کی طالبہ پر استانی کا تشدد، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل،والد کی درخواست پر استانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ حیات آباد ہائی سکول میں دسویں جماعت کی طالبہ پر مبینہ طورپر سکول کی مس سائرہ نے شور مچانے پر تشدد کیا، زخمی طالبہ کے والد رشیداسلم خان کے مطابق ان کی بچی کو بے ہوشی کی حالت میں گھر لایا گیا جس کو بعد میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، ان کے مطابق دیگر بچیوں سے معلوم ہوا کے ان کے بچی کو بے پناہ تشدد کے بعد خالی کلاس روم میں بند کردیاگیا۔ جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی بعد میں دیگر سہیلیوں نے گھر اطلاع دی اوراسپتال منتقل کردیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچی کی استانی کی خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ استانی کے بارے میں ہیڈمسٹریس بتارہی ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہے تو ذہنی مریضہ کا سکول میں کیا کام ہے، انہوں نے مزید بتایاکہ سرکاری سکول میں ان کے خاندان کے کئی دوسرے بچیاں بھی تعلیم حاصل کررہی ہے اس واقعے سے تمام بچیوں پر برا اثر پڑھ گیاہے، بنڑ پولیس کے مطابق انہوں نے مقدمہ درج کرلیاہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔
مینگورہ، دسویں جماعت طالبہ پر استانی کا تشدد،بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل
