سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی تحصیل چارباغ میں چار سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی ، دادا کی شکایت پر مقدمہ درج ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق چارباغ کے علاقے عالم گنج میں چار سالہ بچے کے ساتھ ملزم عباس نے مبینہ طورپر جسنی زیادتی کی پولیس کے مطابق حبیب اللہ نامی شخص نے رپورٹ درج کی ہے کہ ان کے پوتے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے جن کو گھر میں طبی امداد دی گئی ہے پولیس نے ملزم عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے سیکشن 377/53 cpaکے تحت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔