سوات (مارننگ پوسٹ) پرورش آرگنائزیشن کی گیارھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظور الحق حقانی نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور انکی تعلیم و تربیت ایک دینی فریضہ ہے اور پرورش آرگنائزیشن نے اس بھاری ذمہ داری کا بیڑا اٹھایا ہے جو کہ انتہائی مشکل کام ہے لیکن اگر کوئی کام خلوص نیت سے کیا جائے تو الہ تعالیٰ اس کیلئے خود بخود وسائل پیدا فرما دیتا ہے اور پرورش آرگنائزیشن اس کی زندہ مثٓال ہمارے سامنے ہے کہ انتہائی نامساعت اور وسائل کے نہ ہونے کے باوجود پرورش کا جو پودا آج سے گیارہ سال پہلے نعیم اللہ اور ان کی ٹیم نے لگایا تھا اب وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس قابل ہو چکا ہے کہ اب اس ادارے میں ساڑھے تین سو طلبہ و طالبات دینی اور عصری علوم کی بہترین اور معیاری تعلیم و تربیت حصل کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان سینکڑوں طلبہ کی رہائش و طعام کے ساتھ ساتھ زندگی کیاتمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں،تقریب سے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سکول کے طلبہ و طالبات نے ہمیشہ سوات بورڈ کے زیراہتمام میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں A1گریڈ حاصل کیا ہے اور ہم بڑے فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ادارے سے فارغ ہونے والے طلبہ کو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ مل چکا ہے جبکہ ہمارے ایک طالب علم کو بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے جو ہمارے لئے اعززاز کی بات ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشک ویلفیئر کی ڈائریکٹر مسز نصرت اقبال نے کہا کہ پرورش جیسے ادارے ہمارے معاشرے کا حسن ہیں اور ایسے اداروں سے تعاؤن کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔تقریب سے سابق ایم پی اے محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی علوم کیساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے آراستہ پرورش کے یہ نونہال انشاء اللہ نہ صرف اپنے ملک و قوم بلکہ پرورش کا نام دنیا میں روشن کریں گے،انہوں نے کہا کہ آج پرورش جس مقام پر کھڑا ہے وہ سب ڈائریکٹر نعیم اللہ کی قائدانہ صلاحیتوں اور اللہ تعالی کے کرم کا ثمر ہے،اس سے قبل قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور آخر میں پرورش کی ساگکرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور انکی تعلیم و تربیت ایک دینی فریضہ ہے، مولانا منظور الحق حقانی
