(پشاور)پشاور کے خواتین پولیو ورکرز کو اپنے ہی افسران کی جانب سے ہراساں کیے جانے کاانکشاف۔خواتین کو اپنے اعلی افسران کی جانب سے فون کالز اور غیر اخلاقی مطالبات کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔خواتین پولیو ورکز کے مطابق اپنے سینئرز پولیو مہم ڈیوٹی کے بعد فون کالز کرتے ہیں اور کسی بھی وقت ملنے کیلئے بلاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ افسران غیر اخلاقی مطالبات کرتے ہیں۔ بات نا ماننے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔افسران پولیو مہم کے دوران ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔افسران کی نازیبا رویے سے کئی خواتین پولیو ورکرز ذہنی تنا کا شکار ہوچکی ہیں