سوات:خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ وہ حسب وعدہ دور دراز علاقوں تک بجلی اور گیس سمیت زندگی کے بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلیۓ ہر ممکن کوشش جاری رکھے گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں سوات کے دور دراز و پہاڑی علاقوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نذر انداز کیۓ گیۓ ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا اور زندگی سے منسلک ضروریات و اسانیاں پیدا کرنا موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ہفتے کے روز ویلیج کونسل گوگدرہ، یونین کونسل تندوڈاگ، تحصیل بابوزئی سوات میں گیس کنکشن کی منظوری اور چھ کلومیٹر لمبی گیس پاٸپ لاٸن بچھانے کے منصوبے کا افتتاح کرتے وقت شریک لوگوں کیساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ افتتاح کے موقع پرپارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سلیم الرحمن بھی وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر افتتاح میں شریک لوگوں نے دور دراز کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلیۓ وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی کی خصوصی کوششوں اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

اس کے علاوہ ہفتے کے روز وزیر ہاٶسنگ ڈاکٹر امجد علی کیساتھ  تحصیل بریکوٹ سوات کے مختلف یونین کونسلز و دور دراز علاقوں  مانیار، غالیگے اور کوٹہ کے وفود نے ملاقات بھی کیۓ۔ ملاقاتوں میں مذکورہ علاقوں کے مسائل، نٸی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیرِ ہاٶسنگ کو تفصیلات سے اگاہ کیا گیا۔