محکمہ صحت میں تبادلوں پردوسال تک پابندی لگانے کافیصلہ
پشاور()خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت میں دو سال تک پوسٹنگ ٹرانسفرپر پابندی کا فیصلہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ تقرریوں و تبادلوں پر پابندی اسی ہفتے سے لگائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فائل پراسیس کو تیز کرنے کیلئے وزراء کو اپنے دفاتر بیٹھنے کی سختی ہدایت کی گئی جبکہ سرکاری امور کو تیز کرنے کیلئے سمری کی سرکولیشن کابینہ تک پہنچانے کی منظوری بھی دی گئی