سوات:خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت تیزی سے فروغ پارہی ہے موسم گرما کے علاوہ اب موسم سرما میں بھی سیاح بڑی تعداد میں برف باری کا مزہ لینے کے لئے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ سوات میں موسم سرما کی رواں سیزن کے دوران بڑی تعداد میں سیاح رخ کررہے ہیں برف باری اور ٹھنڈا موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے سوات انے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ساتھ زنجیر ضرور لے کر آئے اور گاڑی کے پہیوں پر زنجیر باندھ کر سفر کیا کریں تاکہ برف پر گاڑی کے پھسلنے کا خطرہ نہ ہو اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہیں۔انہوں نے سوات کی عوام اور برف باری دیکھنے سوات آئے ہوئے مہمانوں سے سردی کی اس شدید لہر میں محتاط رہنے کی بھی اپیل کی۔
صوبے میں سیاحت تیزی سے فروغ پارہی ہے ، ڈاکٹر امجد علی
