سوات :، انسداد ملاوٹ مہم کا اج سے اغاز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کا مخلف بازاروں کا دورہ ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کے فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کردی گئی جبکہ بعض دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ فلائٹ لیفٹنٹ (ریٹائرڈ )خوشحال خان ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات جواد علی خان اور دیگر محکموں کی مشترکہ کارروائی قصائیوں، سبزی فروشوں ،چکن شاپس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات جواد علی خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ کے بالا افسران کے ہدایات کی روشنی میں عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ قوانین کی پابندی تمام دکانداروں پر لازم ہے ہم تمام سبزی فروشوں،قصائیوں،ہوٹل مالکان،تندور مالکان کریانہ سٹورز اور اشیائے خوردنی سے وابستہ تمام دکانداروں پہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ محکمہ فوڈ کے جانب سے جاری کردہ قوانین پر سختی سے عمل پیرا رہے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔