سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے لئے ایک اور اعزاز ،سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے جمال منان نے پورے صوبے خیبر پختونخوا میں سکاوٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صدارتی گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، اب تک سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے 28 سکاوٹس نے صدارتی گولڈ میڈل جیتے ہیں جو سوات سکاوٹ کے لئے ایک بڑا اعزاز اور پورے پاکستان میں میں بہت بڑا ریکارڈ ہے ۔ سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے جمال منان گولڈ میڈل صدری پاکستان سے خود حاصل کرینگے ،جو صدر پاکستان خود انہیں پہنائیں گے۔خیبر پختونخوا بوائے سکاوٹ ایسو سی ایشن پشاور کے زیر انتظام ہر سال یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے ۔جس میں پورے صوبے کے ہر ضلع سے دو سکاوٹس حصہ لیتے ہیں۔ جس میں سال کے بہترین کارکردگی دیکھانے والے سکاوٹس کو گولڈ میڈل سے نوازا جاتا ہے ،جمال منان کا صدارتی ایوارڈ جیتنا پورے سوات کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ،ان مقابلوں کا انعقاد صوبائی سکاوٹ سیکر ٹری افتخار احمد شموزی اور ڈپٹی صوبائی سیکرٹری فضل علی کے نگرانی میں ہر سال منعقد کرائے جاتے ہیں