سوات(مارننگ پوسٹ)ہیلتھ کوآرڈنیشن کونسل سوات کے جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، پیرامیڈیکس سٹاف کے اور نرسنگ کوفسٹ ایڈ کو قانونی تحفظ دیا جائے ،پیرامیڈیکس کونسل کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے ۔لیبارٹری ،ایکسرے وغیرہ ڈاکٹرز کی ڈگری پر رجسٹر ڈ کرنا کسی بھی صورت میں منظور نہیں اپنے ڈپلومہ پر رجسٹر یشن کے احکامات جاری کریں بیوروکرسی کے بند کمروں میں بنا یا گیا قانون ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع سوات کے پیرامیڈیکس کو منظور نہیں ہے کیٹگری بی اورسی کے حامل کیمسٹوں کو فوری طور پر لائسنس اور رینیول دی جائے ۔اگر ہمارے مطالبات 30 اپریل تک منظور نہ کیا گیا تو یکم مئی سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر ہر ضلع اور تحصیلوں کے سطح پر بھوک ہڑتال اور دھرنوں کا اعلان کرینگے ،ان خیالات کا اظہار آ ل سوات ہیلتھ کوآرڈی نیشن کونسل ضلع سوات کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ ضلعی صدر ڈاکٹر خالد محمود خالد کے صدارت میں منعقد ہوا جلسہ عام سے ڈاکٹر خالد محمود خالد ،سر بلند خان ،عزیز اللہ ،سعادت خان ،علم خان ،آیاز حسن ،فضل سبحان ،میاں گل علیم ،صلاح الدین ،اکبر علی شاہ ،ڈاکٹر افتاب عالم ،ڈاکٹر کامران ،بہار خان ،حاجی سید رحیم ،گوہر خان ،محمد طارق ،خواجہ عبدالقیوم ،آیاز فاروقی ،اختر علی ،فضل غفار ،حاجی بشیر احمد ،اسرار احمد ،فضل سبحان ،ہلال دانش ،یوسف شاہ ،محمد آیاز ،اقبال حسین بالے اور فضل رحمان اور دیگر مقررین نے تبدیل اور انصاف کے دعوی دارحکمرانوں کے کمزور اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلینکس پر غیر قانونی چھاپے اور بھاری جرمانے لگانے کی شدید الفاظ میں یہ احتجاجی مظاہرہ پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آ ل سوات ہیلتھ کوارڈی نیشن کونسل ضلع سوات کے تمام جائز مطالبات منظور کیا جائے۔اور کوالفائیڈ میڈیکل ٹیکشنوں ،ڈینسیر ،نرسینگ ،لیبارٹری ،ایکسرے اور کمیٹ حضرات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کو مزید بے روزگاری سے بچا یا جائے انہوں نے کہا کہ جتنے بھی قوانین ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع سوات میں نفاذ کیا تھا جس میں کسی بھی ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹروں چھاپوں اور کلینکس کا بندش کا سلسلہ بند کیا جائے اور کیٹگری بی اور سی حامل کیمسٹس نرسنگ اور پیرا میڈیکل کو لا ئسنس دیا گیا ہے ،اس پالیسی کو برقرا ر رکھا جائے ڈرگ رولز 2017 کو ختم کیا جائے اور لیبارٹری ،ایکسرے ،میڈیکل پریکٹیشنرزکے ڈپلومہ پرلائسنس اور رجسٹریشن کرایا جائے ان کی امتحانات کے فیسوں میں کمی کیا جائے اور ملازمینوں میں تمام ٹیکنالو جسٹ کیلئے ایک ہی پالیسی بنا یا جائے ۔
بیوروکریسی کے بند کمروں میں بنا یا گیا قانون ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع سوات کے پیرامیڈیکس کو منظور نہیں ،ہیلتھ کوآرڈنیشن کونسل سوات
