سوات کی برفیلی وادی کالام میں دو روزہ کبڈی چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مجموعی طورپر 6 ٹیموں نے شرکت کی۔ کبڈی کو دیکھنے ملک بھر سے سیاحوں نے وادیِ کالام کا رُخ کیا تھا۔ برفیلی وادی میں اوپر سے برف کے گالے گرتے ہوئے نیچے کھلاڑیوں نے اپنا داؤ پیچ خوب آزمایا۔ کبڈی چمپئن شپ کا فائنل مٹلتان ٹائیگر اور پشمال مار خور کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مٹلتان ٹائیگر فاتح قرار پائے۔