سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر اعظم کے احکامات ٹھاہ ،سوات میں مہنگے دامو ں ادویات کے فروخت کا سلسلہ جاری ،عوام رل گئے ،ادویات ساز کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ،وزیرا عظم کے احکامات پر عمل درآمد کے احکامات ہوا میں اُڑگئے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ادویات ساز کمپنیوں کے جانب سے ادویات کے فروخت میں کئی گنا اضافے کے خلاف وفاقی وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام کو فوری طورپر کاروائی کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے تھے لیکن سوات سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں وزیر اعظم کے یہ احکامات ہوا میں اُڑگئے اور اویات ساز کمپنیاں اپنے من مانے نرخوں پر ادویات فروخت کررہے ہیں اور اُن کے خلا ف نہ تو صوبے کے انڈر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کسی قسم کا ایکش لے رہا ہے اور نہ وفاق کے انڈر کسی ٹیم کے زیر نگرانی مہنگے داموں فروخت ہونے والے ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل لائی جارہی ہے جس کے باعث سوات سمیت صوبہ بھر میں ادویات ساز کمپنیاں اور میڈیکل سٹور پر عوام مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔