سوات(مارننگ پوسٹ)ارٹیکل 247 خاتمہ سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذ ہوجائیگا ،سوات سٹیٹ کے ادغام پاکستان کے وقت 25 جولائی 1969 میں والئی سوات نے حکومت پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کو خصوصی اہمیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر کسی قسم کی ٹیکس وغیرہ کا نفاذ نہیں ہوگا جس پر عمل درآمد جاری تھا اور ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون تھا لیکن اب قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کی یہ خاص حیثیت ختم ہوگئی جس سے یہاں کے تمام مراعات ختم ہوگئے ہیں