سیدوشریف میں منشیات کے عادی افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ میں دو سوسے زائد مریضوں کی امداد کی گئی، ڈاکٹر یاسمین گل، منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کی بہتر شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر سلیم خان ، ڈی ایچ او سوات، سیدوشریف میں منشیات کی عادی افراد کے لئے مقامی غیر سرکاری ادارے عوامی ویلفیئرسوسائٹی نے عالمی ادارہ صحت ڈبیلو ایچ او ، محکمہ صحت سوات اور دیگر اداروں کے اشتراک سے قائم فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد منشیات کے عادی افراد کی اور دیگر لوگوں کے مختلف ٹیسٹ کرائیں جس میں ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی شامل ہے، میڈیکل کیمپ میں منشیات کے عادی افراد کو مختلف دوائیاں اور علاج بھی تجویز کیا گیا، اس موقع پر کیمپ منعقد کرنے والے سماجی کارکن ڈاکٹر یاشمین گل نے کہاکہ ان کی تنظیم منشیات کے عادی افراد، ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں ، جن میں خواجہ سرا ، خواتین ،اور معذور افراد شامل ہے کی امداد اور بحالی کا کام کررہی ہے۔ کیمپ کے دورے کے موقع پر ضلع سوات کے محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر سلیم خان نے کہاکہ حکومت متاثرہ لوگوں کو ہرقسم کی امداد دی رہی ہے مگرمتاثرہ لوگوں کی بحالی کے لئے سماجی لوگوں کی خدمات بھی بہت اہمیت کی حامل ہے انہوں نے ڈاکٹر یاسمین گل اور ان کی ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس کارخیبر میں ان کی خدمات کو سراہا