سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی تکمیلی مرحلے میں تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے اور ہسپتال کیلئے جو سازوسامان لائی جائے اسکی نگرانی کو یقینی بنائے تاکہ دور دراز علاقوں سے علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات میسر ہوں وہ زیر تعمیر 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ایم ایس گلشن حسین،ڈی ایم ایس امیر امان اللہ خان،صوبائی ممبر عشروزکواۃ کونسل خیبرپختونخوا انجینئر عمر فاروق، تحصیل کونسلر اختر خان، ڈسٹرکٹ کونسلر فضل ربی راجہ اور متعلقہ انچارج ڈاکٹرز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 500 بستروں کا ہسپتال کھولنا عوام کیلئے ایک بڑا منصوبہ اور بہترین تحفہ ہے جو عوام کیلئے جلد کھول دیا جائے گا اور عنقریب وزیراعلی محمود خان نئے ہسپتال کا افتتاح کرینگے سیدو گروپ ہسپتال میں تمام جدید سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال کا اضافہ زبردست عوامی سہولت کا باعث بنے گا۔
سیدو گروپ ہسپتال کی نئی بلڈنگ تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے،فضل حکیم
