سوات:مینگورہ شہر کے محلہ نویکلے میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، گھر کا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو1122 ترجمان کے مطابق مینگورہ کے رہائشی اورنگزیب کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو فائر فایٹرز کی ٹیم نے پہنچ کر باقی سامان کو بچا کر آگ بجھا دی۔ مالکِ مکان کے مطابق لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ رونیال میں گل زادہ کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔