پشاور (14 جنوری)خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے صوبے کی پولیس کیلئے پنجاب کے برابر تنخواﺅں میں اضافہ کیلئے قرارداداسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی صوبائی حکومت سے پر زور سفارش کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس جو کہ دہشتگردی کی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑی ہے اور ابھی بھی دشمن سے برسرپیکار ہے جس میں بہادر جوانوں اور آفیسرز نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور اپنے پیچھے روتے بلکتے خاندان چھوڑے اس لئے اس بہادر پولیس کیلئے صوبہ پنجاب کے برابر تنخواﺅں میں اضافہ کرکے پولیس جوانوں اور افسروں کامورال بلند کرے۔