سوات:سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم اور ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے الواداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پولیس کے اعلیٰ آفسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر سعید الرحمان کے ہمراہ سنیئر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ ڈویثرن اعجاز خان نے تبدیل ہونے والے ڈی سی اور ڈی پی او کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سوات میں امن کی بحالی میں متعلقہ افسران نے بھر پور کردار اداکیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تبدیل ہونے افسران اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اس طرح ادا کرتے رہے گے۔ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ سوات کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہے اور انہوں ہرڈگر پر ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ان کی مدت ملازمت ان کے لئے ایک یاد گار رہے گی۔
ڈی پی او قاسم علی خان نے بتایا کہ سوات کے لوگ انتہائی مخلص اور امن سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ پولیس کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سوات میں رواں سال سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں سے خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔
ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اورڈی پی او قاسم علی خان کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش
