سوات: محکمہ سوئی گیس کے زمہ دار حکام کی غفلت،مینگورہ شہر کے علاقے امانکوٹ میں مین روڈ کے کنارے سوئی گیس پائپ کھلا چھوڑ کر لوگوں کے جان کے لئے خطرہ بننے لگا،مین سڑک پر روز ہزاروں گاڑیاں اور پیدل لوگ چلتے ہے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اعلی حکام سے اس مسلئے پر ان کو آگاہ کیا ہے مگر کسی نے بھی اس پر نوٹس نہیں لیا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور محکمہ سوئی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پائپ کے لیے کھدائی کر کے زمین بھوس کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثہ کے رونما ہونے سے بچا جاسکے