سوات (مارننگ پوسٹ) اے این پی این اے 3کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے سابق ناظم حاجی رضا خان آج اتوار کو خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ حاجی رضا خان نے اے این پی کو این اے 3اور پی کے5کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور عبدالرحیم نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی اور ان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔وہ آج اتوار کو امانکوٹ میں جلسہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔