سوات (مارننگ پوسٹ)سوات پریس کلب کے ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر اور سینئر صحافی غفور خان عادل نے صحافیوں کے مابین اتفاق پر خوشی کا اظہار کیاہے انہوں نے نو منتحب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سوات کے تمام صحافیوں نے اپنے پیشہ ورانہ صحافت سے علاقے کی خدمت عرصہ دراز سے کی ہے، انہوں نے نومنتخب کابینہ کے چیئرمین سعیدا لرحمان، صدر محبوب علی کلب کے جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان، یونین کے جی ایس سلیم اطہر اور دیگر ممبران سے توقع ظاہر کی ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے، انہوں نے سوات پریس کلب کے تمام ممبران کے حق میں نیک خواہشات اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں باہمی اتفاق پر تمام ممبران کو مبارکباد دی۔
سوات سینئر صحافی غفور خان عادل کا صحافیوں کے مابین اتفاق پر خوشی کا اظہار
