سوات مختلف واقعات میں تین افراد زخمی سیدو شریف گرلز ڈگری کالج کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم، 3 افراد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں 26 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی لی
پولیس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی
ریسکیو1122 اہلکاروں نے مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
مبینہ طور پر زہریلی دوا پینے والے نوجوان کے ساتھ کوئی نہیں تھا جبکہ شناختی کارڈ پر پتہ مردان کا ہے۔