سوات( مارننگ پوسٹ )مصنوعی کھاد اور زہریلی اسپرے نہ صرف ماحول کے لئے خطرناک ہیں بلکہ زمین کے لئے بھی نقصان دہ ہیں سوات میں گزشتہ کئی برسوں سے ماحولیاتی کاشتکار گروپ نیٹ ورک ای ایف جی این پائیدار زراعت پر کام کررہاہے یہ تنظیم علاقہ کے کاشتکاروں اور کسانوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کررہی ہے تاکہ مصنوعی کھاد اور زہریلی اسپرے کے استعمال پر زیادہ سے زیادہ قابو پایا جائے ، زہریلی اسپرے والے فروٹ اور سبزیوں کے استعمال سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں جو فا ئدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار سوات میں زراعت کے حوالے سے آرگنائزیشن ای ایف جی این کے انفارمیشن سیکرٹری آصغر خان نے ایک اہم اجلاس کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ای ایف جی این نے ماحول دوست زراعت پر کام کرتے ہوئے کاشتکاروں کے لئے ارگینک سبزیاں اور پھل کافی مقدار میں پیدا کئے ہیں ارگینک پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم شجرکاری اور جنگلات کے تحفظ بارے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے