سوات یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب نے ضلع لو ئیر دیر کے سینئر صحافی احسان اللہ شاکر پر پولیس کے جانب سے بہیمانہ تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے صحافی پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔