سوات(مارننگ پوسٹ)نامزد نگران وزیر اعظم کے رہایش گاہ پر پولیس کی سیکورٹی تعینات ،ایک اے ایس ائی سمیت دس اہلکار تعینات کئے گئے ،سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی بحیثیت نگران وزیر اعظم کے اعلان کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے فوری طور پر انکے رہایش گاہ پر سیکورٹی تعینات کرنے کی ہدایت کردی جس پر ایک اے ایس ائی سمیت دس پولیس اہلکار انکے رہایش گاہ پر تعینات کر دئے گئے ۔