سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا نام پاکستان بک آف ریکارڈ میں درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ سترہ او ر اٹھار ہ اپریل کو سوات میں ، سوات سائنس فیسٹول کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیاگیا۔میلے میں سولہ ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ میلے میں پورے پاکستان کے نامور سائنسدانوں اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔میلے میں ڈیڑھ سو سے زائد بچوں سٹالز لگائے تھے۔جن کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر، ضلعی ناظم سوات ، ایم این ایز اور مختلف اہم پی ایز نے شرکت کی۔میلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ڈاکٹر جواد اقبال ، بلاول جمشید اور نوجوان سائنسدان ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر افتاب احمد نے دو قومی ریکارڈ بنائے ۔ جن میں پورے پاکستان کا سب سے بڑا انسانی ڈی۔این ۔اے چین بنایا گیا۔دوسرے ریکارڈ میں پھلوں سے ڈی۔این ۔اے کو علیحدہ کیا گیا۔ان دونو ں ریکارڈ کو پاکستان بک آف ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔جو کہ سوات کیلئے ایک کارنامہ ہے۔ڈاکٹر جواد اقبالنے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے سوات کے بچوں کو اپنی تخلصی سرگرمیا ں سامنے لانے کاموقع مل رہا تھا۔ اس میلے میں ان بچوں نے اپنے صلاحیتوں کو بھر پور اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سوات میں دو قومی ریکارڈ بنائے۔ جو کہ پاکستان بک آف ریکارڈ میں درج کیے گئے۔انھوں نے کہا کہ سوات میں پھلوں کی پیداوار بہت زیادہ ہے۔امید ہے کہ بچے میلے میں سکھائے گئے اصولوں کو اپنا کر پھلوں کی پیداوار میں مزید اضافہ کرینگے۔ بلاول جمشید نے کہا کہ قومی ریکارڈ میں ڈاکٹر الیاس ، ڈاکٹر افتاب احمد ، ملک ابرار احمد خان اور ماجد اکرم نے اہم کردار اداکیا۔ یاد رہے کہ سوات سائنس میلہ ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہوا تھا۔