سوات   (مارننگ پوسٹ)  سوات  میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے تیسری بارایٹا ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔ ٹیسٹ میں سوات شانگلہ بونیرکے 1207 طالبات سمیت4200طلبہ شریک ہوئے۔ ٹیسٹ کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ او رایٹاسمیت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، انجینئر افضل خان، محمد عقیل خان اور عزیز محمدسمیت ایٹاکے نمائندے اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔ اس موقع پر فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ویب سائٹ پرجاری کردیا جائے گا۔