سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھرمار،محلہ شہاب نگر میں مزید دو افراد کو کاٹ ڈالا،شدیدزخمی،مزید لوگوں کیلئے خطرہ موجود،عوام نے حکام سے توجہ دینے کی اپیل کردی،اس وقت مینگورہ شہرمیں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو ہر محلے،مارکیٹوں،گلی کوچوں اور بازاروں میں گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں،گذشتہ روز محلہ شہاب نگر میں دوافراد کو کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا ہے جس کے بعد دیگر لوگوں میں شدید پریشانی پھیل گئی ہے،عوام کا کہناہے کہ پہلے پہل بلدیہ والے وقتاََ فوقتاََ باؤلے اور آوارکتوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم چلاتے تھے مگر اب کافی عرصہ سے یہ سلسلہ بند کردیا گیا جس کے سبب آوارہ کتوں کی تعدادمیں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے،اہل علاقہ نے حکام سے باؤلے اور آوار ہ کتوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔