سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے تدریسی سیدو شریف اسپتال میں گردے کے ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔جس میں سرجری اے ڈاکٹرز کی ٹیم پروفیسر سمیع اللہ خان ڈاکٹر فضل اکبر ڈاکٹر محمد حسین۔ ڈاکٹر انعام۔ ڈاکٹر جاوید ،ڈاکٹر فضل سبحان، ڈاکٹر آفتاب اور قیس الرحمن اینستھیزیا ٹیکنیشن نے حصہ لیا ۔سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال میں اس نوعیت کا یہ پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے