سوات:(مارننگ پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاریوں مجرموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران عرصہ دراز سے روپوش مجرم اشتہاری دین محمد کو سوات سے گرفتار کرلیا گیا۔جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ کروڑہ نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا تھا۔مجرم اشتہاری بعد از وقوعہ شانگلہ سے ترک سکونت اختیار کرکے سوات میں رہائش پذیر تھا اور محنت مزدوری کے سلسلے میں درہ آدم خیل میں تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شانگلہ پولیس کواطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری دین محمد گھر خود میں موجود ہے۔شانگلہ پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے بہترین حکمت عملی کیساتھ ضلع سوات گلکدہ میں ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری دین محمد ولد محمد نظر سکنہ شاہپور کو بعد از قانونی کارروائی مکمل کرنے کے جیل بھیجوا دیا گیا ہے۔ ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ کا اس کارروائی کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجرموں کو ہر صورت قانونی کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون اور پولیس کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی وجہ سے شانگلہ کا شمار پر امن ضلعوں میں ہوتا ہے۔