سوات ( مارننگ پوسٹ) سوات میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے آج مینگورہ میں ریلی ہو گی ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں ہونے والی ریلی میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شریک ہو نے کی اپیل کی گئی ، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر نشاط چوک مینگورہ میں ایک تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی قیادت ایم پی اے فضل حکیم کرینگے جبکہ ریلی اور تشکر جلسہ میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی جائے گی ریلی میں ضلع و تحصیل ناظمین کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے ، تاجربرادری ، صحافی برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے تمام اہل وطنوں سے اس ریلی اور تشکر جلسہ میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
آج نشاط چوک مینگورہ میں ایم پی اے فضل حکیم کے قیادت میں تشکر ریلی ہوگی
