سوات میں جماعت اسلامی امیر سینٹرسراج الحق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صدراتی آرڈیننس کا لانق حکومت کی شکست ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس غیر جمہوری اقدام ہے،یہ فیصلہ ایوان کرییا عدلیہ کے فیصلے کو فوقیت دی جائے،اسمبلی میں بل اور عدالت میں کیس کے باوجود صدارتی آرڈیننس سمجھ سے بالاترہے۔موجودہ حکومت مسلسل یوٹرن لے رہی ہے۔موجودہ حکومت مسلسل یوٹرن لے رہی ہے

انہوں نے کہا کہ باہر کی دنیا کا بھی اس حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ہم ملک میں ایک قانون کو مانتے ہیں ۔بکنے والوں کو ٹکٹ کیوں دئے جاتے ہیں ؟دونہیں ایک پاکستان بنانے والوں نے پاکستان کو کئی حصوں میں تقسیم کیا۔73 سال سے حکومت والے اب پی ڈی ایم کی شکل میں جمع ہیں۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔سینٹ کے عدم اعتماد میں پی پی پی اور پی ٹی آئی ایک ساتھ رہے ۔سینٹ الیکشن کے لئے دعا ہے کہ شفاف ہو۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جو بکتے ہیں وہ بکتے ہی رہتے ہیں ۔سیاسی جماعتیں مفادات اور خاندانی سیاست کے لئے جدوجہڈلد کررہی ہیں۔ہماری تحریک مہنگائی اور بیروزگاری کے خلا ف ہے ۔