ملاکنڈ: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں بدوران انٹیلیجنس بیس آپریشن سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کو دہشت گردی کے 02 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری خان ولد گل شہزاد ساکن کالام ضلع سوات کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیاگیا اور اسی طرح تھانہ ضلع سوات کے دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوبہ مجرم اشتہاری محمد شعیب ولد کاکی ساکن سمبٹ چم مٹہ سوات کوبھی حسب ضابطہ گرفتار کرلیاگیا ہے۔ مزیدقانونی کاروائی جاری ہے۔