سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پہلی بار نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور میں خواجہ سراؤں کے لئے دو وارڈز مختص کردیے گئے،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسپتال انتظامیہ نے یہ بڑا اقدام اٹھایا،نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس اہم دن کے موقع پر ہم نے معاشرے کے ان اہم افراد خواجہ سراؤں کو اسپتال میں علاج کی خصوصی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہاکہ تین بستر نپرالوجی اور تین بستریورالوجی کے شعبے میں مختص کردیے گئے ہیں جہاں پر ان کے لئے بھی تمام تر بنیادی سہولیات مہیا ہوں گی۔
سوات میں پہلی بار نوازشریف کڈنی اسپتال میں خواجہ سراؤں کے لئے دو وارڈز مختص
