سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بطور کنٹرولر سول ڈیفنس ‘چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن سوات’ کے لئے عمر فاروق کے نام کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم شہری دفاع کے لئے عمرفاروق کی خدمات رضاکارانہ طور پر ہوں گی۔ شہری دفاع کے رضاکاروں نے عمر فاروق کی بطور چیف وارڈن تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے سوات میں شہری دفاع کے رضاکارانہ کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔
انجنیئر عمرفاروق سول ڈیفنس سوات کے نئے چیف وارڈن مقرر، نوٹیفکیشن جاری
