سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ میں صوبے کے واحد فائیو سٹار ہوٹل اور ریزارٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ حالیہ سیلاب کے بعد اس ہوٹل کو بند کیا گیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل اور ریزارٹ کو تمام سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ملک بھر سے سیاحوں کی ملم جبہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔