سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کبل کے مختلف علا قوں میں مو ٹر سائیکلوں کی چوری کے وارداتوں میں سنگین حد تک اضا فہ ،پولیس صورف رپورٹ درج کرنے تک محدود، مختلف علا قوں کے عوام شدید کشمکش میں مبتلا پولیس کے با لا حکام سے نو ٹس لے کر چوری شدہ مو ٹر سائیکلوں سمیت چوروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہر ے میں لا نے کا مطالبہ متاثرہ لوگوں کا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے مختلف علا قے گا ڑی ، شریف آباد ، جا ونڈ اور دیگر علا قوں میں مو ٹر سائیکل چور سر گرم اب تک درجنوں افراد کو مو ٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گذشتہ روز سید با چا ، نعمت اللہ ، اسد اللہ اور دیگر نے میڈیا کو بتا یا کہ رمضان المبارک کے اس با بر کت مہینے میں مو ٹر سائیکل چوری کے وارداتیں عروج پر ہے ہم تھانہ جا کر صرف رپورٹ کر تے ہیں جو رپورٹ تک محدود ہو کر اس پر کوئی عملی کام نہیں کیا جا تا چوری کہ اس وارداتوں سے علا قے میں شدید خوف و ہراس اور لو گ شدیدتشویش میں مبتلا لہٰذا پولیس کے حکام با لا سے مطالبہ کر تے ہیں ان وارداتوں میں ملو ث لو گوں کو کیفر کردار تک لا کر قانون کے مطابق نمٹا جائے کیونکہ لو گوں کے جا ن و مال کی حفا ظت کر نا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
اس کے علاوہ مینگور کے نواحے علاقے امانکوٹ میں بھی ایک ہفتے میں دو موٹر سائکل چوری ہوگئی ہے جس کی ابھی تک کوئی سواراخ نہیں مل سکا