(بنوں) بنوں میں عالمی یوم سول ڈیفنس کی مناسبت سے بنوں آڈیٹوریم ہال میں پر وقارتقریب کا انعقاد ہوا،کمشنر شوکت علی یوسفزئی ، ڈپٹی کمشنر محمد زبیرنیازی اورسول ڈیفنس کےرضاکاروں نےشرکت کی۔
تقریب کےموقع پرسول ڈیفنس کے رضاکاروں نے اپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھایا۔
کمشنربنوں اورڈپٹی کمشنرنے بغیرمعاوضے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی قدرتی آفات،کورونا لاک ڈاون اور قومی تقریبات کےموقع پراپنا فرض نبھایا۔
صوبائی حکومت کو سمری ارسال کر رہے ہیں تاکہ ڈیوٹی کے ایام کا ان کو معاوضہ ملے۔